امر یکہ ،جعلی یونیورسٹی سے امیگریشن فراڈ بے نقاب، 21 افراد گرفتار

امر یکہ ،جعلی یونیورسٹی سے امیگریشن فراڈ بے نقاب، 21 افراد گرفتار

واشنگٹن(آن لائن)امریکی حکام نے ایک جعلی یونیورسٹی کی ویب سائٹ بنا کر امیگریشن فراڈ بے نقاب کیا جس کے بعد 21 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونیوالے ملزمان جانتے تھے کہ شمالی نیو جرسی میں ایسی کسی یونیورسٹی کا وجود نہیں ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ سب امیگریشن ایجنٹس کا پھیلایا ہوا جال ہے۔حکام کے مطابق گرفتار افراد نے سٹوڈنٹ یا کام کرنے کے لیے ویزے کے حصول کے خواہشمند کم سے کم 1000 غیر ملکیوں کے لیے بروکر کا کام کیا۔اس منصوبے کے تحت آنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق چین اور انڈیا سے تھا۔امیگریشن حکام ان غیر ملکیوں کا معاملات دیکھیں گے تاہم ان کے خلاف مقدمہ قائم نہیں کیا جائے گا۔نیو جرسی کے اٹارنی پال فشمین کے مطابق یہ ’پے ٹو سٹے‘ یعنی رقم دے کر رہائش پذیر ہونے کا ایک اور معاملہ ہے۔

وفاقی ایجنٹس نے ایک جعلی ویب سائٹ بنائی اور منتظمین بن کر مشتبہ افراد سے رابطہ رکھا۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ایجنٹس نے ملزمان کی گفتگو ریکارڈ کی جس سے یہ اندازہ ہوا کے ویزے کی طوالات کے لیے رقم دینے کا معاملہ طویل عرصے سے جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...