جوڈیشل کمیشن مسترد کرتے ہیں، نواز شریف آئس لینڈ کے وزیر اعظم سے سبق سیکھیں: یاسین گھمن

جوڈیشل کمیشن مسترد کرتے ہیں، نواز شریف آئس لینڈ کے وزیر اعظم سے سبق سیکھیں: ...
جوڈیشل کمیشن مسترد کرتے ہیں، نواز شریف آئس لینڈ کے وزیر اعظم سے سبق سیکھیں: یاسین گھمن

  


جوہانسبرگ( بیورورپورٹ ) تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف آئس لینڈ کے وزیراعظم سے سبق سیکھیں ، آئس لینڈ کے وزیراعظم نے مستعفی ہوکرثابت کردیا ہے کہ اصل جمہوریت کیا ہوتی ہے جبکہ ہمارے وزیراعظم نے اتنے سنگین الزامات پرقوم سے معافی مانگنے کے بجائے الٹا انہیں تماشا لگانے والے کہہ کرپوری قوم کی توہین کی اور ثابت کردیا ہے کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیزنہیں صرف بادشاہت قائم ہے ۔ روز نامہ پاکستان کے بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے وزیراعظم کے اعلان کردہ جوڈیشل کمیشن کومسترد کردیا ہے، وزیراعظم قوم کویہ بھی بتادیں کہ انہوں نے آج تک کتنے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پرعملدرآمد کیا ہے ؟ ریٹائرڈ جج پرمبنی کمیشن قوم کیساتھ ایک دھوکہ ہے،حسین نوازنے خود تسلیم کیا ہے کہ ان کی آف شورکمپنیاں موجود ہیں اوراس اعتراف کے بعداب کسی کمیشن کی نہیں بلکہ نیب کی تحققیات کی ضرورت ہے لیکن افسوس ملک میں نیب کا ادارہ دوربین سے بھی دکھائی نہیں دے رہا ۔

مزید : عالمی منظر


loading...