پانامہ پیپرز جاری کرنے کا مقصد کیا تھا؟وکی لیکس نے امریکہ پر انتہائی سنگین ترین الزام لگا دیا

پانامہ پیپرز جاری کرنے کا مقصد کیا تھا؟وکی لیکس نے امریکہ پر انتہائی سنگین ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وکی لیکس نے امریکہ پر الزام عائد کیاہے کہ پانامہ پیپر ز جاری کرنے کا مقصد امریکہ کی جانب سے روسی صدر پیوٹن کو نشانہ بنانا ہے اور مبینہ طور پر اس کیلئے یوایس ایڈ اور سورو ز کی جانب سے فنڈنگ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی آئی جے اور وکی لیکس کے درمیان آن لائن جھگڑا ہوا جس دوران وکی لیکس نے یہ انکشاف کیاہے کہ امریکہ نے روسی صدر پیوٹن کو نشانہ بنانے کیلئے پانامہ پیپرز کی مالی امداد کی۔مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری کر دہ پیغام میں وکی لیکس کا کہناتھا کہ ’امریکہ کی او سی سی آر پی اچھا کام کرسکتی تھی ،لیکن امریکی حکومت کی روسی صدر پیوٹن کو نشانہ بنانے کیلئے پانامہ پیپرز کی براہ راست ما لی معاونت سنجیدہ طور پر اس کی سالمیت کی کمزوری ہے۔‘پانامہ لیکس کے باعث بڑے بڑے ممالک کی اہم شخصیات میں کھلبلی مچ گئی ہے جبکہ آئیس لینڈ کے وزیراعظم پانامہ لیکس کے پہلے شکار ہیں جنہوں نے عوام کے پرزور احتجاج پر اپنے منصب سے استعفیٰ دیدیاہے

مزید : صفحہ اول


loading...