انجینئرنگ یونیورسٹی میں کیریئر فیئر 2016آج شروع ہو گا
لاہور( خبرنگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالو جی لاہور میں دو روزہ صنعتی اوپن ہاؤس اور کیریئر فیئر’16کا با قاعدہ آغاز آج سے ہو رہا ہے جو کل 8اپریل تک جاری رہے گا۔تقریب کا انعقاد نیو آڈیٹوریم ہال میں ہوگا۔اس میں کثیر تعداد میں کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں اور جامعہ کے سال آخر کے طلباء وطالبات اپنے پراجیکٹس پیش کریں گے۔ پروگرام میں بزنس کمیونٹی، تدریسی و انتظامی سٹاف شرکت کرے گا۔
