پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اساتذہ سے تنخواہوں کا سرٹیفکیٹ طلب کر لیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اساتذہ سے تنخواہوں کا سرٹیفکیٹ طلب کر لیا

لاہور( خبرنگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکول پارٹنرز سے ان کے اساتذہ کی تنخواہوں کے حوالے سے سرٹیفکیٹ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں یہ بات واضح طو ر پر بیان کی جائے گی کہ یہ ٹیچرز رشتہ دار نہیں بلکہ حقیقی ملازم ہیں۔ے بات بھی بیان کی جائے کہ اکتوبر 2015تا مارچ 2016فی استاد کیا تنخواہ دی گئی۔ یہ فیصلہ ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طارق محمود کی زیر صدارت پروگرام ڈائریکٹرز کے ہفتہ وار اجلاس میں کیا گیا۔ پروگرام ڈائریکٹرزاور دیگر افسران نے شرکت کی وسائل سے محروم بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پیف نے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جس سے غریب بچوں کی تعلیم تک رسائی ممکن ہوئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...