پانامہ لیکس کی آڑ میں مفاد پرست عناصر سرگرم ہو گئے،اسد شیخ

پانامہ لیکس کی آڑ میں مفاد پرست عناصر سرگرم ہو گئے،اسد شیخ

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پی پی 137کے وائس چیئرمین اسد شیخ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی جھوٹی رپورٹس کی آڑ میں کچھ مفاد پرست ایک بار پھر حکومت کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں ،میاں محمد نواز شریف نے ایک بار پھر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا اعلان کرکے اپنی دانشمندی کا ثبوت دیا ،اب احتجاج اور جلسوں کی کال کا کوئی جوازنہیں بنتا ہے جس نے کوئی بات کرنی ہے وہ جوڈیشل کمیشن میں آکر ثابت کرے ،مخالفین مسلم لیگ (ن) کی ترقی پسند پالیسیوں اور عوام میں مقبولیت سے خائف ہے اس لئے ایک بار پھر پانامہ لیکس کو جواز بنا کر پوائنٹ سکورنگ کرر ہے ہیں ۔

،اسد شیخ نے مزید کہاہے میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ،جس کا ثبوت یہ ہے کہ حالیہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی عوام نے مسلم لیگ (ن)کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے ان کے امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا ہے اور آنے والے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن)ہی کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی ،پاکستان پیپلز پارٹی اپنے دور کی کرپشن کو یار کرے جس کے کیس آج بھی نیب اور دوسرے احتسابی اداروں میں چل رہے ہیں ،ہمارے لیڈران پر کوئی ایک پیسہ کی کرپشن بھی ثابت نہ کر سکتا ہے ،ہمارے قائدین کا منشور صرف عوام کی خدمت ہے جس پر وہ دن رات کاربند اور مصروف عمل ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...