منشیات کے خاتمے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،خواجہ احمد حسان

منشیات کے خاتمے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،خواجہ احمد حسان

لاہور( جنرل رپورٹر ) سینئر ایڈوائزر سی ایم پنجاب خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لئے حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور شیشہ کیفوں کے خلاف مہم میں ضلعی حکومت کے ساتھ ساتھ سید ذوالفقار کی خدمات بھی قابل ستائش ہیں جبکہ شیشہ کیفوں کے خلاف حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ کسی بھی صورت شیشہ کیفوں کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ یہ بات انہوں نے کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سیدذوالفقار حسین کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

سید ذوالفقار نے بتایاکہ لاہور میں منسیات کا استعمال نوجوانوں میں تیزی سے بڑہ رہا ہے جس کی بہت سی وجوہات جن میں بے روزگاری خاندانی انتشار اور دوستوں کی بری دوستٰی شامل ہیں سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ شیشہ کیفوں کے خلاف سپریم کورٹ کی روشنی میں مئی تک نیا بل صوبہ میں نافذ ہو نے سے منشیات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

لاہور میں منشیات کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں جلد ہی بریفینگ دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...