ملک کی اسلامی نظریاتی شناخت کو قائم رکھنے کیلئے عوام کو متحد کرنا ہوگا: ڈاکٹر وسیم

ملک کی اسلامی نظریاتی شناخت کو قائم رکھنے کیلئے عوام کو متحد کرنا ہوگا: ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ملی یکجہتی کونسل ضلع لاہور کا اجلاس گزشتہ روز دفتر جماعت اسلامی لٹن روڈ میں ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدر ڈاکٹر سید وسیم اختر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سردار محمد خان لغاری، پیر سید محفوظ مشہدی، علامہ حسین احمد اعوان سمیت تمام مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔


اجلاس میں امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد کو ملی یکجہتی کونسل لاہور کا صدر، مولانا نعیم عارف نوری کو سیکرٹری جنرل، مولانا شاہد محمود جانباز سینئر نائب صدر، مولانا محمد اسلم صدیقی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔