منشیات کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت منظور

منشیات کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت منظور

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

استغاثہ کے مطابق پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پرملزم رفیق کے قبضہ سے 500گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا ہے ۔ ملزم نے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیا رکررکھا تھا کہ پولیس نے ان کے موکل کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے ،لہذ ا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی ضمانت منظور کی جائے ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...