4ملزموں کو متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قراردے دیا گیا

4ملزموں کو متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قراردے دیا گیا

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن کچہری نے مختلف مقدمات میں ملوث 4ملزموں کو متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا ہے ،ملزم جاوید، اور احمد کے خلاف گاڑی چوری کے مقدمات درج ہیں ،ملزمان نے عدالت سے ضمانت کرائی اور پھر غائب ہو گئے اوردوران ٹرائل عدالت نے انہیں طلب کیا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے بھی ان کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ جمع کروائی گئی جس پر عدالت نے ان کے خلاف مقدمہ کو داخل دفتر کرتے ہوئے انہیں عدالتی مفرور قرار دے دیا ہے تاہم ملزموں کے دوبارہ گرفتار ہونے کے بعد مقدمات کی سماعت شروع کی جائے گی ۔اسی طرح امانت میں خیانت کے مقدمہ میں پولیس نے ملزمان عامراورنوید کو بھی متعدد بار طلبی کے نوٹسز جاری کئے لیکن وہ عدالت حاضر نہیں ہوئے ۔

تاہم فاضل جج نے مذکورہ دونوں ملزمان کو بھی اشتہاری قرار دے دیا ہے ،واضح رہے کہ اس بابت بھی پولیس نے رپورٹ جمع کروائی ہے کہ مذکورہ ملزمان ایک سال سے ضمانت کروانے کے بعد غائب ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...