سینیٹر سراج الحق کی روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر عمر مجیب شامی کو اے پی این ایس کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد

سینیٹر سراج الحق کی روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر عمر مجیب شامی کو اے پی این ایس ...

لاہور(جنرل رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر عمر مجیب شامی کی بطور سیکرٹری جنرل اے پی این ایس انتخاب کو پاکستان کی صحافت کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایک بڑے منصب پر نوجوان اخبار نویس کا منتخب ہونا اعلیٰ اقدار کی ترویج اور میڈیا کی صنعت کو استحکام بخشنے کی طرف اہم قدم ہے۔امیر جماعت اسلامی اے پی این ایس کے نو منتخب سیکرٹری جنرل کو مبارکباد دینے کے لئے وفد کے ہمراہ روزنامہ پاکستان کے دفتر تشریف لائے ۔ عمر مجیب شامی سے ملاقات کی اور مبارکباد دی اس موقع پر روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر اور سی پی این ای کے صدر مجیب الرحمن شامی، علی شامی اور نعیم مصطفی بھی موجود تھے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...