پا نا مہ لیکس ،سنی تحریک کل ملک گیر یو مِ احتجاج منا ئیگی

پا نا مہ لیکس ،سنی تحریک کل ملک گیر یو مِ احتجاج منا ئیگی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پا کستان سنی تحریک کے ترجمان شیخ محمد نواز قادری کے مطا بق کل جمعتہ المبارک کو وزیر اعظم نو از شر یف کی کر پشن اور بد عنوانی کے خلاف ملک بھر میں یو مِ احتجاج منا یا جا ئے گا ۔اُنہوں کہا کہ پا نا مہ لیکس نے نواز شریف سمیت پورے حکمران ٹولے کی کرپشن بے نقاب کر دی ہے ۔ وزیرا عظم کی وضا حت اور تحقیقاتی کمیشن کو مسترد کرتے ہیں ۔ ریٹا ئیرڈ ججز پر مشتمل کمیشن نا قا بل قبول ہے۔ جو ڈیشل کمیشن حا ضر سروس ججز پر مشتمل ہو نا چا ہیے ۔چیف جسٹس کو عدالتی کمیشن کا سر براہ ہو نا چاہیے ۔ پوری قوم میاں محمد نواز شریف کا احتساب چا ہتی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...