اسماعیل راہو اور ضیا ء النجار نے سندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا

اسماعیل راہو اور ضیا ء النجار نے سندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی میں بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب رکن اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو اور پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن ضیاء الحسن لنجار نے حلف اٹھایا ۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے ان سے حلف لیا ۔ حلف برداری کے بعد ایوان کے اندر اور گیلریز میں پیپلز پارٹی کے ارکان اور حامیوں نے جئے بھٹو کے نعرے لگائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اور حامیوں نے جئے نواز شریف کے نعرے لگائے ۔ ضیاء الحسن لنجار نے اسپیکر کے ڈائس کے قریب جا کر جئے بھٹو کا نعرہ لگایا ۔ تمام پارلیمانی جماعتوں کے ارکان نے دونوں نومنتخب ارکان کو مبارک باد دی ۔ محمد اسماعیل راہو پی ایس ۔59 بدین سے منتخب ہوئے ہیں جبکہ ضیاء الحسن لنجار پی ایس ۔ 23 نوشہروفیروز سے منتخب ہوئے ہیں ۔ حلف برداری سے پہلے دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی ، جب محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھی زبان میں دیئے گئے حلف نامے میں لفظ ’’ ذمہ داری ‘‘ کی بجائے ’’ زمینداری ‘‘ لکھا ہوا ہے ۔ اسپیکر نے ان سے کہا کہ یہ پرنٹنگ کی غلطی ہے ۔ وہ اسے خود درست کر لیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...