وزیر اعظم کی طرف سے تحقیقاتی کمیشن کااعلا ن خوش آئندہے،عبدالباسط
لاہور(سپیشل رپورٹر) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدور نے کہا ہے کہ سیاست دان پانامہ لیکس کی رپورٹوں کی آڑ میں دھول اتنی نہ اڑائیں کہ خارجہ سرمایہ کاری اور اشتراک عمل کے میگا پراجیکٹس سست روی کا شکار ہو جائیں .چین پاکستان اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے کے لیے انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششیں خدا نخواستہ کامیاب ہو جائیں . پاکستان میں دھشت گردی اور تخریب کاری کے لیے انڈین آرمی افسر کی گرفتاری اور کارگز اریوں سے دنیا کو با خبر کرنے کا پروگرام کھٹائی میں پڑ جائے بدھ کے روز جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدور عبدالباسط اور ملک طاہر جاوید نے پانامہ لیکس رپورٹوں کے پاکستان سے متعلق حصے کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم کی طرف سے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا اور کہا ہے کہ سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں کو معمول کے مطابق جاری و ساری رکھنے کے لیے عدالتی کمشن کا قیام اڑتی دھول کے لیے بارش کا کام کرے گا . لاہور چیمبرکے سابق سینئر نائب صدور نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی ناا ہلیوں اور غفلت شعاریوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا فقدان رہا . بجلی کی شدید قلت کے باوجود بجلی پیدا کرنے کا کوئی بڑا پراجیکٹ نہیں لگایا گیا . دھشت گردی اور کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے روز افزوں واقعات سے اندرون ملک سے سرمایہ اور سرمایہ کار بیرون ملک منتقل ہونے لگے تھے ۔
