ریٹائرڈ کی بجائے حاضر سروس ججوں پر مشتمل کمیشن بنایا جائے،محمودالرشید

ریٹائرڈ کی بجائے حاضر سروس ججوں پر مشتمل کمیشن بنایا جائے،محمودالرشید

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے پانامہ لیکس پر وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہوکر تحقیقات میں شامل ہونے کا مطالبہ کر دیا، پنجاب اسمبلی کے احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دیئے جانیوالے کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ججوں کی بجائے حاضر سروس ججوں پر مشتمل کمیشن بنایا جائے، اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد بھی جمع کرائی، متن کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حاضر سروس ججوں پر مشتمل کمیشن بنایا جائے اور غیر جانبداد تحقیقات کیلئے ضروری ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں تاکہ انصاف کی تقاضے پورے ہو سکیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...