شہری کو مردانہ طاقت سے محروم کرنے والے ڈاکٹر کی ہرجانے کے خلاف اپیل ایڈیشنل سیکرٹری صحت طلب

شہری کو مردانہ طاقت سے محروم کرنے والے ڈاکٹر کی ہرجانے کے خلاف اپیل ایڈیشنل ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے ے غلط آپریشن کے ذریعے شہری کو مردانہ طاقت سے محروم کرنے والے ڈاکٹر کی ہرجانے کے خلاف اپیل پر ایڈیشنل سیکرٹری صحت کو 11 اپریل کے لئے طلب کرلیا ہے۔عدالت کے روبرو اپیل کنندہ ڈاکٹر اعجاز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے شہری خوشی محمد کا آپریشن درست کیا دیگر وجوہات کی بناء پر اگر خوشی محمد کی مردانہ قوت ضائع ہوئی ہے تو اس کا ذمہ دار وہ نہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ صارف عدالت کی جانب سے ہرجانے کی سزاء کو کالعدم کیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...