شہباز شریف کا میانوالی میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

شہباز شریف کا میانوالی میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے میانوالی میں ایم ایم روڈ پرافسوسناک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے ٹریفک حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...