وٹامن ڈی دل کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے

وٹامن ڈی دل کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے
وٹامن ڈی دل کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وٹامن ڈی دل کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور دل کے شدید دورے سے متاثرہ قلب کو قوت پہنچاتا ہے۔دنیا میں ہرسال 2 کروڑ سے زائد افراد دل کے دورے کا شکار ہوتے ہیں اور ان کا دل متاثر ہوجاتا ہے جو ٹھیک سے خون پمپ نہیں کرپاتا اور بقیہ زندگی میں بہت سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف لیڈز کے سائنسدانوں نے ایک مطالعے کے بعد کہا ہے کہ وٹامن ڈی کی ایک خاص قسم کا ایک عرصے تک استعمال دل میں خون پمپ کرنے کی صلاحیت 30 سے 40 فیصد تک بڑھادیتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...