ویسٹ زون پولیس کی کارروائی ، 3بین الصوبائی اغوا کا زخمی حالت میں گرفتار

ویسٹ زون پولیس کی کارروائی ، 3بین الصوبائی اغوا کا زخمی حالت میں گرفتار

 کراچی(کرائم رپورٹر) ویسٹ زون پولیس کی کارروائی، 3 بین الصوبائی اغواء کارملزمان پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار، 3 ٹی ٹی پستول، 1 بال بم، ایک موٹرسائیکل، 15 موبائل فون، طلائی زیورات اور سیکورٹی فورسز کی وردیاں برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کی ہدایت پر ویسٹ پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران تھانہ منگھوپیر کی حدود میں پولیس مقابلہ کے بعد 3بین الالصوبائی ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے۔ ایس ایس پی ضلع وسطی غلام اظفر مہیسر کے مطابق ملزمان اغواء برائے تاوان کے علاوہ متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان منظور علی بلیدی، عمران علی عرف شبیر چانڈو، غلام سرور جتوئی عرف بگا جتوئی عادی مجرم ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی کئی بار جیل جاچکے ہیں۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں 150/200 گاڑیاں اور موٹر سائیکل چھیننے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا، جبکہ 2014ء میں اغواء خمیسو رند کو ساکران رند حب سے اغواء کرکے 20 لاکھ وصول کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ امین ٹھیکیدار کو اغواء کرکے 15 لاکھ اور ایک مقامی کمپنی کے منیجر کو اغواء کرکے 18 لاکھ روپے وصول کرچکے ہیں۔ ملزمان نے دوران ڈکیتی خواتین سے زنا کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کراچی حیدرآباد سے گاڑیاں چھین کر بلوچستان میں فروخت کرتے ہیں جبکہ ان کے گروہ کے سرغنہ اور اوپلال اور گل حسن بگٹی حامی مری ہیں۔ ملزمان کے خلاف منگھوپیر تھانہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس دیگر ساتھیوں کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...