بلاول بھٹو زرداری کابارشوں سے تباہی پر اظہار افسوس

بلاول بھٹو زرداری کابارشوں سے تباہی پر اظہار افسوس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا، فاٹا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں میں تیز طوفانی بارشوں اور پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے انسانی جانوں اور ملکیتوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکمرانوں سے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوراً ریسکیواور رلیف آپریشنز شروع کیے جائیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ تیز طوفانی بارشوں اور پہاڑی تودے گرنے سے خیبرپختونخوا اور فاٹا میں ہلاکتوں کی تعداد 140۔سے تجاوز کر گئی ہے،کوہستان ضلع میں دو درجن افراد پہاڑی تودوں کے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ تین درجن لوگ ان تودوں کے تلے زندہ دفن ہوگئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تیز طوفانی بارشوں کے ساتھ سیلاب اور پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے متاثر علاقوں میں فوری ریسکیو اور رلیف کی سرگرمیاں شروع کی جائیں،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ کو ریسکیو کا کام تیز کرنا چاہیے تاکہ اب تک پہاڑی تودوں کے تلے دبے ہوئے لوگوں کی جانیں بچائی جا سکیں،بلاول بھٹو زرداری نے متاثرہ علاقوں کے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وریسکیو اور رلیف کے کاموں میں بڑہ چڑہ کر حصہ لیں اور قدرتی آفت کے متاثر لوگوں کی مدد کریں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے متاثر افراد کے لیے مناسب معاوضہ کا منصوبہ تیار کریں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...