پاناما لیکس کی بنیاد پر وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

پاناما لیکس کی بنیاد پر وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کی درخواست سماعت کے ...

لاہور(اے این این) لاہور ہائی کورٹ نے پانامہ لیکس کی بنیاد پر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔گزشتہ روز ا لاہورہائی کورٹ میں تحریک انصاف لائرز فورم کے نائب صدر گوہرن واز سندھو نے پانامہ لیکس کی بنیاد پر وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قراردینے کے لیے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاست دانوں نے ملکی دولت لوٹ کربیرون ملک اثاثے بنائے ہیں، پاناما لیکس کی دستاویزات کی روشنی میں ان سیاستدانوں کو نااہل قرار دیا جائے اور ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جائے تاہم رجسٹرار ہائی کورٹ آفس کی جانب سے درخواست میں وزیراعظم کو فریق بنانے پراعتراض کیا گیا۔ اعتراض کے خلاف درخواست گزار نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس نے رجسٹرارآفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی، عدالت عالیہ نے ہائی کورٹ آفس کو ہدایت کی کہ درخواست کی سماعت کی تاریخ مقرر کی جائے۔واضح رہے کہ وکی لیکس کے بعد پانامہ پیپرزکی لیکس نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہلچل مچادی جب کہ وزیر اعظم نواز شریف کی فیملی کے نام بھی اسی فہرست میں شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...