ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کسٹم کسی صورت نہیں تسلیم کرتے ، امیر مقام

ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کسٹم کسی صورت نہیں تسلیم کرتے ، امیر مقام

 پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے بدھ کے روز صدرمملکت ممنون حسین سے ایوان صدرمیں تفصیلی ملاقات کی۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے صدرمملکت کوملاکنڈڈویژن اورکوہستان میں کسٹم ایکٹ کے نفاذکے باعث پیداہونیوالے صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن ایک دہائی سے دہشت گردی،زلزلہ وسیلابوں نے ملاکنڈڈویژن کاڈھانچہ بری طرح تباہ کیاہے تاہم ملاکنڈڈویژن کے عوام کسٹم ایکٹ کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔انجینئرامیرمقام نے صدرمملکت سے ملاکنڈڈویژن اورکوہستان میں کسٹم ایکٹ کوواپس لینے کی استدعاکی۔اس موقع صدرمملکت نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کانفاذصوبائی حکومت کی سفارش پرکی گئی ہے نہ کہ ہم نے اپنی طرف سے لاگو کیاہے تاہم صوبائی حکومت نے تاحال کسٹم ایکٹ کے واپسی کیلئے کوئی سفارشات نہیں بھیجی۔صدرمملکت نے کہاکہ زلزلے، سیلاب اوردہشت گردی کی عفریت کی بیخ کنی میں ملاکنڈڈویژن کے عوام کی قربانیوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انجینئرامیرمقام نے صدرمملکت کوملاکنڈڈویژن میں حالیہ سیلاب اوربارشوں کے باعث نقصانات سے بھی آگاہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...