ملکی دولت بیرون ملک منتقل کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے،مدثراقبال کاظم

ملکی دولت بیرون ملک منتقل کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے،مدثراقبال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مدثر اقبال کاظم نے کہا ہے کہ ملکی دولت بیرون ملک منتقل کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چایئے پانامہ دستاویزات کے سنسنی خیز انکشافات نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں اس کی تحقیقات شروع ہو چکی ہیں پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد نیب کواپنی ساکھ کیلئے آزادنہ تحقیقات کرنا ہو گی۔ اپنے بیان میں مدثر اقبال کاظم نے کہا کہ عام شہری اگر بیرون ملک اثاثے بنائے تو اس کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے لیکن ان حکمران کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی جو اقتدار میں رہ کر اپنی دولت اکٹھی کرکے بیرون ملک منتقل کرتے ہیں چیئرمین عمران خان کے بیان ا سے اتفاق کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں پانامہ لیکس کے انکشافات کی آزادنہ تحقیقات کرائی جائیں اور اس کیلئے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا جائے جو اس دستاویزات کی آزادنہ طریقے سے چھان بین کرے تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوسکے ۔حکومت کوچاہیے کہ عالمی دنیا میں اپنے امیج کو برقرار رکھنے کیلئے شفاف طریقے سے تحقیقات کرا ئے۔