ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی رشید احمد خان کے چچا انتقال کرگئے

ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی رشید احمد خان کے چچا انتقال کرگئے

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ نمبر4رشید احمد خان کے چچا شیرزادہ خان رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے ہیں مرحوم شیرزادہ خان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے کوٹھہ ضلع صوابی میں گزشتہ روز ادا کردی گئی بعد ازاں مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،رشید احمد خان کے چچا مرحوم کی نما ز جنازہ میں راولپنڈی کینٹ و چکلالہ کے ممبران سمیت علاقے کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی شخصیات ،دوست احباب،عزیز رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور مرحوم کے ورثاء کو صبر جمیل کیلئے خصوصی دعا کی گئی ،۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...