قوم کی نظریں ابنوازشریف کے استعفیٰ پر ہیں،خواجہ عامر فرید

قوم کی نظریں ابنوازشریف کے استعفیٰ پر ہیں،خواجہ عامر فرید

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ نے کہا کہ نواز شریف آئس لینڈ کے وزیر اعظم کی تقلید کریں ،قوم کی نظریں اب انکے استعفیٰ پر ہیں ۔کرپٹ قیادت پاکستان کے مسائل حل نہیں کر سکتی،موجودہ حکمرانوں کے ظلم کی داستانیں ماڈل ٹاؤن لاہور سے لے کر پانامہ تک پھیلی ہوئی ہیں ،10کروڑ سے زائد غریب اور مسکین پاکستانیوں کے خوشیوں کے قاتل حکمرانوں کیلئے انکا محل جاتی امرا بہت جلد جیل کا درجہ اختیار کرے گا ،جہاں سسک سسک کر یہ باقی زندگی گزاریں گے ۔عوام کی سوچ میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔وہ گذشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وفود اور علماء و مشائخ سے گفتگو کر رہے تھے ،انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کی بناء پر اگر پاکستان میں کچھ ہوسکتا تو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ فائلوں میں دفن نہ ہوتی ۔وزیراعظم نواز شریف کو ٹی وی پر آکر مظلومیت کی داستان سنانے کی بجائے آئس لینڈ کے وزیر اعظم کی تقلید کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔ پاکستان عوامی تحریک موجودہ صورتحال میں کئی آپشنز پر غورکررہی ہے اور اس کے لئے ہمارے پاس دوبارہ دھرنے کا آپشن بھی موجود ہے ۔

عامر فرید کوریجہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...