فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی امدادی کھیپ ٹیم کے ہمراہ خیبر بختونخوا روانہ

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی امدادی کھیپ ٹیم کے ہمراہ خیبر بختونخوا روانہ

لاہور (نمائندہ خصوصی)جماعۃ الدعوۃ کے رفاعی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور نے دس لاکھ روپے کی امدادی کھیپ چودہ رکنی امدادی ٹیم کے ہمراہ خیبر بختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کر دی۔گذشتہ روز مرکزالقادسیہ سے جانے والی ٹیم میں ماہر ڈاکٹر ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور امدادی رضا کار شامل ہیں۔ لاکھوں روپے مالیت کی ادویات، گرم کمبل، بچوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء ، نقد رقوم اور دیگر امدادی سامان کے ہمراہ ٹیم شانگلہ کے متاثرہ علاقوں میں اپنی خدمات سرانجام دے گی ۔ شانگلہ جانے والی ٹیم کی سربراہی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے مسؤل محمد زبیر کر رہے ہیں جبکہ جماعۃ الدعوۃ لاہور کے مسؤل ابو الہاشم ربانی نے ٹیم کو روانہ کیا۔ امدادی ٹیم میں شامل ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف شانگلہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاکر میڈیکل کیمپنگ کریں گے اور متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ابو الہاشم ربانی نے حالیہ بارشوں سے کے پی کے اور گلگت بلتستان میں ہونے والی جانی و مالی نقصان پر افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم ہر طرح سے متاثرین کے ساتھ ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...