کراچی میں داعش کے لبادے میں 25دہشت گرد سرگرم ہیں ، جنید احمد شیخ

کراچی میں داعش کے لبادے میں 25دہشت گرد سرگرم ہیں ، جنید احمد شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے گلشن معمار میں گزشتہ روز مقابلے میں مارے جانے والے دو نوں دہشت گرد داعش کے مقامی کمانڈر تھے۔ مجاہد عرف طلحہ کے سر کی قیمت حکومت پاکستان نے 10 لاکھ روپے مقرر کی تھی ۔ کراچی میں داعش کے ناموں سے کام کرنے والے 25سے زائد خطر ناک دہشت گرد موجود ہیں ملک بھر سے کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد داعش کے لبادے میں منظم ہورہے ہیں جرائم پیشہ افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، یہ بات ایس ایس پی انسداد دہشت گردی سیل ٹو جنید احمد شیخ نے گارڈن میں بدھ کے روز پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہی ، انھوں نے کہا کہ حساس اداروں کی نشاندہی پر سی ٹی ڈی پولیس پارٹی نے سپر ہائی وے سٹی گارڈن گلشن معمار میں خطر ناک دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرمنگل اور بدھ کی درمیانی شب کارروائی کی اس دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ، پویس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گردمارے گئے ، دہشت گردوں کے قبضے سے ایک ایس ایم جی ،دو عدد ٹی ٹی پستول ، 4ہینڈ گرنیڈ اور 2تیار خودکش جیکٹس برآمد کر لیں ایس ایس پی جنید شیخ نے کہا کہ ہشت گردوں کی شناخت مجاہد عرف طلحہ اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی دہشت گرد پاک فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر ادوں پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ دہشت گرد مختلف ممالک کے سفارت خانوں کو بھی نشانہ بنا نا چاہتے تھے ، ان کے قبضے سے ہٹ لسٹ بھی برآمد ہوئی ہے جس میں سیکورٹی فورس کے افسران کے نام ہیں۔ ہلاک دہشت گرد اپنے طور پر داعش کے لئے کام کر رہے تھے اور ان کے شام اور عراق میں رابطے تھے۔داعش نظریات کے ہامی 25سے زائد دہشت گرد داعش کے لبادے میں ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں ، کالعدم لشکر جھنگوی ، تحریک طالبان پاکستان اور دیگر جرائم پیشہ افراد نے داعش کے نام سے لبادہ اوڑ ھ لیا ہے جو کمپوٹر اور فیس بک کے ذریعے سوشل میڈیا پر داعش اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ رابطہ میں ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا، پاکستان میں داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی کا ڈائریکٹ نیٹ ورک موجود نہیں ہے ،