تلہ گنگ،موبائل کمپنیوں کے ٹاورز،دکانوں سے بیٹریاں چوری کرنیوالا گروہ گرفتار

تلہ گنگ،موبائل کمپنیوں کے ٹاورز،دکانوں سے بیٹریاں چوری کرنیوالا گروہ ...

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)تلہ گنگ میں مختلف موبائل کمپنیوں کے ٹاورز اور دکانوں سے بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیا ،نشاندہی پر مسروقہ بیٹریاں بر آمد کر لی گئی ۔بلکسر پولیس چوکی نے کارروائی کرتے ہوئے کار سوار ملزمان کو پکڑ لیا ۔جن سے دوران تفتیش تلہ گنگ میں مختلف موبائل کمپنیوں کے ٹاورز اور دکانوں سے بیٹریاں چوری کرنے کا انکشاف ہوا ۔ملزمان کی نشاندہی پر تلہ گنگ پیر ناڑہ کے قریب ویرانے سے درجنوں مسروقہ بیٹریاں بر آمد کر لی گئیں ۔ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...