ایم سی گرلز الیمینٹری سکول محلہ مہر پورہ غربی اٹک میں سالانہ تقریب کاانعقاد

ایم سی گرلز الیمینٹری سکول محلہ مہر پورہ غربی اٹک میں سالانہ تقریب کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(نمائندہ پاکستان)ایم سی گرلز الیمینٹری سکول محلہ مہر پورہ غربی اٹک میں سالانہ تقریب منعقد ہوئی ۔ جس کے مہمان خصوصی میاں اسماعیلE.D.O. ایجوکیشن اٹک D.E.O.(فیمیل)میڈیم عظمیٰ نعمان ڈپٹی ڈی او (فیمیل) میڈم شہناز قادر D.E.O.(میل)خالد محمود ڈپٹی ڈی او داوْد کیانی، ای ڈی او ایگریکلچر ڈاکٹر فیض کریم قریشی نے شرکت کی۔ سکول کی بچیوں نے رنگا رنگ پروگرام کر کے حاضرین کے دل جیت لئے۔ سکول کا رزلٹ 100%آنے پر مہمان خصوصی نے سکول کی پرنسپل میڈیم عابدہ رحمان کو خراج تحسین پیش کیا۔سکول کی ٹیچرز کو بچیوں کو محنت سے پڑھانے پر مبارک باد دی۔میڈم خالدہ مسرت رانا نے سکول کی مستحق بچیوں کے لیے فری کاپیاں دینے کا اعلان کیا اور سکول کو ہائی درجہ دینے کیلئے اعلیٰ حکام سے اپیل بھی کی۔شیخ نثار احمد کونسلر وارڈ نمبر2نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میڈم عابدہ رحمان اور سکول کی ٹیچرز کی خصوصی دلچسپی سے اس سکول کا میعار آج پرائیویٹ سکولوں سے بھی بہتر ہے۔ جب سے میڈم عابدہ رحمان نے بطور سکول پرنسپل چارج سنبھالا ہے یہ سکول اٹک شہر کا بہترین سکول بن گیا ہے۔ حاجی ممتاز حسین عرف تاج ممبر سکول کونسل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا سکول میں ٹیچرز کی کمی کو پورا کیاجائے تو یہ سکول اٹک شہر کا نمبر1سکول بن سکتا ہے۔ ایم سی سکول کے فوکل پرسن محمد عارف نے سکول کی بچیوں کو دلچسپ پروگرام کرنے پر مبارک باد دی ۔ آخر میں اول، دوئم اور سوئم آنے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔