حسن ابدال پولیس کا سرچ آپریشن4مشکوک افراد گرفتار
حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران 4مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود میں ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران محلہ سخی نگر۔ولی نگر اور گوردوارہ سری پنجہ صاحب کے گردونواح میں 17گھروں اور 40افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں پولیس کے ہمراہ ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافظ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 4 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔
