کراچی ،محمود آباد سے سنگین جرائم میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی ،محمود آباد سے سنگین جرائم میں ملوث ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر) پولیس نے کراچی کے علاقے محمود آباد میں کارروائی کرکے سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر محمود آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے قتل ،بھتہ خوری اور پولیس مقابلوں سمیت 18مقدمات میں مطلوب ملزم اسماعیل کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم اسماعیل حیدرآباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرور تھا اور حکومت سندھ کی جانب سے اس کے سر کی قیمت 5لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ۔