ڈینگی پر قابو پانے کیلئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے،ساجد علی خان

ڈینگی پر قابو پانے کیلئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے،ساجد علی خان

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)ڈینگی پر قابو پانے کیلئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔ڈینگی کی افزائش روکنے کے لیے پانی کی نکاسی ضروری ہے۔ حکومت پنجاب ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ٹی ایم اے حسن ابدال کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ ریلی کی قیادت ٹی ایم او ساجد علی خان نے کی جبکہ ان کے ہمراہ فوکل پرسن چیف آفیسر ذوالفقار بٹ۔ڈینگی سپروائزرسجاد ابدالی۔ اسسٹنٹ ٹی او آر منیر احمد۔میاں حبیب الرحمن ایڈووکیٹ۔وائس چیئرمین پریس کلب محمد سعید بھٹی اور سید ہاشم علی علوی۔سکول کے طلباء اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ڈینگی کے حوالے سے عوامی شعور کی بیداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خوفزدہ ہونے کے بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی نکاسی کو بہتر بنایا جائے اور گھروں اور چھتوں پر کھڑے پانی کو فوری طور پر خشک کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ڈینگی کو قبل از وقت ہی قابو کر کے اس کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء کی جانب سے شہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے جبکہ اس سے قبل ٹی ایم اے ہال میں ایک سیمینار بھی منعقد کیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...