کراچی ،ینگ لیڈرز کانفرنس 26 تا 31 جولائی منعقد ہوگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ینگ لیڈرز کانفرنس اپنے سالانہ انعقاد کے 15 سال میں داخل ہو چکی ہے اور ایک نئے دور کیلئے امید سحر کے طور پر ابھر رہی ہے۔ نوجوانوں کی تربیت کے اس اعلیٰ اجلاس کے ذریعے زندگی میں مثبت تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔رواں برس، ینگ لیڈر کانفرنس کا انعقاد جولائی کی 26 تا 31 تاریخ 2016 تک کیا جا رہا ہے۔ 15 ویں ینگ لیڈرز کانفرنس کراچی کے ڈریم ورلڈ ریزارٹ میں منعقد کی جائے گی۔کامیابی کے اس 14 سالہ سفر کے بعد ، اس برس منعقد ہونے والی ینگ لیڈر کانفرنس کا مرکزی مضمون ہے۔ ہائی وے ترقی کا کون سا راستہ منتخب کیا جائے؟ آسان راستہ یا تیز رفتار ہائی وے ۔ ینگ لیڈر کانفرنس کے شرکاء کا جوش و خروش اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے ۔اس سال ہونے والی ینگ لیڈرز کانفرنس میں بھی ملک بھر سے300 سے زائد نوجوان شرکت کریں گے ، جن کی عمریں 18 تا 24 سال ہیں ۔ اس سال ہونے والے اجلاس کی قیادت بسمہ خان کرینگی جو اس کانفرنس کی چیمپئن ہیں، جبکہ ان کی معاونت کیلئے خصوصی طور پر تربیت یافتہ دیگر نوجوان کرینگے۔اس ٹیم کے رہنماؤں میں مختلف شعبوں کی کامیاب ترین شخصیات کے علاوہ، اسکول آف لیڈر شپ کے ڈائریکٹر -کامران رضوی ،اسکول آف لیڈر شپ کے چیف ایگزیکٹیو - عمیر جالیاوالا اور اسکول آف لیڈر شپ کی ٹیم مینجمنٹ کے رکن وقار علی شامل ہوں گے۔بسمہ خان کا کہنا ہے کہ؛ ینگ لیڈرز کانفرنس، پاکستان کی سب سے بڑی یوتھ کانفرنس ہے جہاں 300سے زائد نوجوان جمع ہوکر اپنی صلاحیتوں،استعداد اور عزائم کو فروغ دیتے ہوئے، معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔بسمہ خان اس کانفرنس کی قیادت کے لئے نامزد ہونے پر انتہائی فخر محسوس کررہی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ؛ ہمارے نوجوانوں میں بہت سی پوشیدہ صلاحیتیں موجود ہیں ،جن کو تربیت کے ذریعے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔اس چھ روزہ اجلاس کے دوران شرکاء آپس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ، مختلف شعبہ ہائے زندگی کی کامیاب شخصیات سے اہم معلومات حاصل کرسکیں گے ۔کانفرنس میں پاکستان اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے50سے زائد ماہرین خطاب کریں گے اور شرکاء کو تربیت دیں گے ، جن میں؛ بین الثقافتی معاملات،ماحولیات،عالمی اقتصادیات،سماجی ترقی اور سیاسی قیادت جیسے اہم موضوعات شامل ہیں ۔ینگ لیڈرز کانفرنس نوجوانوں کو مثبت معاشرتی تبدیلیوں کے خوابوں کو حقیقی رنگ دینے میں معاون ثابت ہوگی ۔سال2012سے لے کر اب تک ، ینگ لیڈرز کانفرنس میں 4ہزار سے زائد نوجوان قائدین شرکت کرچکے ہیں۔اسکول آف لیڈرشب کے ہمراہ اس اجلاس میں معاونت کرنے والے کامیاب اداروں میں ؛ انگلش بسکٹ مینو فیکچررز، تھل انجنیئرنگ لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزرز،یو - رپورٹ،یونیسیف،Friedrich-Naumann-Stiftung،اے سی ایم گولڈ، شیمراک کمیو نیکشنز،جنگ میڈیا گروپ ،دی نیوز، TCS او ر جیو نیوزشامل ہیں ۔
