جماعت اسلامی میں نظریاتی کارکنوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے :استقبال خان
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علماء اسلام بونیر کے نائب آمیر اور سابقہ وزیر مملکت استقبال خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی میں نظر یاتی کارکنوں کے لئے کو ئی جگہ نہیں ہے ۔بونیر میں سابقہ ادوار میں جماعت اسلامی کو منظم کرنے والے ایک ایک کرکے جماعت اسلامی کو چھوڑؑ نے پر مجبور ہورہے ہیں ۔بونیر کے عوام نے اسلامی جذبہ کے تحت ہمیشہ جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا تھا ۔مگر جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی اور موجودہ ضلعی قیادت کے ناروا رویہ کے خلاف آج جماعت اسلامی کے بنیادی کارکنان جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔جمعیت علماء اسلام بونیر کی سب سے بڑی مضبوط مذہبی اور سیاسی جماعت ہے ۔بونیر کے عوام علماء کرام پر بھر پور اور اندھا اعتماد کرتے ہیں اور انشاء اللہ جمعیت علماء اسلام بونیر کے عوام کی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔جب تک افعانستان میں امریکہ موجود ہے ،پاکستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،جمعیت علماء اسلام کی صد سالہ تقریبات ائیندہ سال منعقد ہوگی جسکے بعد ہم امریکہ کو افعانستان چھوڑ نے پر مجبور کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وولئیج کونسل کوگا ون کے ناظم اور جماعت اسلامی کے آمیر بحت عمر کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر ناظم وولئیج کونسل کوگا ون بحت عمر اور حاجی خان بھادر نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا ،ناظم بحت عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے بیس سال جماعت اسلامی میں عوام کی خدمت کی ۔مگر جماعت اسلامی کے موجودہ ضلعی قیادت اور منتحب ممبران اسمبلی کے نامناسب رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر جماعت اسلامی کو چھوڑ نے اور جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کررہاہوں ۔اہم شمولیتی تقریب سے جمعیت علماء اسلام کے مولانا ابرار اللہ جان ،مفتی سبحان اللہ ،ناظم یوسف علی خان ،سابقہ ناظم ظاہرواللہ ،تھصیل آمیر علی محمد اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ جمعیت علماء اسلام میں شمولیتوں کا جو سلسلہ جاری ہے ائندہ الیکشن میں کو ئی بھی سیاسی اور مذہبی جماعت ہمارا مقابلہ نہیں کے گا ۔
