گرلز ڈگری کالج پر سیاست نہ کی جائے ،اولسی جرگہ بخشالی
بخشالی(نمائندہ پاکستان) اولسی جرگہ بخشالی گجرات کے صدر امیرآمان ، جنرل سیکرٹری محمد ایو ب باچہ ، محمد شعیب ، حیا ء گل ، شیر آفسر ، محمد گل ، بہادر خان ودیگر نے بخشالی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی تعمیر کیلئے بخشالی میں منتخب شدہ سائٹ موزوں ترین ہے، جسکو متعلقہ محکموں نے بہت غور و خوص کے بعد منتخب کیا اور اس پورے عمل پر دو سال لگ گئے ہیں ، چند مفاد پر ست اور عوام دشمن لوگ بخشالی کے مقام پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے قیا م کی مخالفت میں میڈیا کا سہارا لیکر عوام اور حکام کو گمراہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں،یہ لوگ خفیہ ایجنڈے پر کا م کررہے ہیں جو کہ علاقے کے عوام کیساتھ سراسر نا انصافی ہے ، اس سلسلے میں مند رجہ ذیل حقا ئق عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں،بخشالی اور گجرات دو جڑواں گا ؤں ہیں ، بلکہ دونوں کو اگر ایک گا ؤں کہا جائے تو بے جانہ ہو گا ،کیونکہ دونوں کے درمیان صرف ایک ندی حائل ہے ، بخشالی کا ایک پو را محلہ "پا رجلسی وال "ندی پار گجرات کے حدود میں واقع ہیں، بخشالی کا ٹیلیفون ایکس چینچ گزشتہ 50سال سے گجرات میں واقع ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ مجوزہ کالج PK-30کے عوام کے لیے ہے کسی ایک گا ؤں کے لیے نہیں ، بخشالی آبادی کے لحاظ سے گجرات سے چار گنا بڑا ہے ۔ اس کے علاوہ بخشالی کے ساتھ پچا س سے زیادہ مضافات ہیں ،گجرات میں پہلے سے گورنمنٹ گرلز انٹر کالج موجود ہے، لہذا مذکورہ متعلقہ محکمے کی طر ف سے ٹینڈر اور ورک آرڈر بھی ایشو ہو چکا ہے ، حکام بالا سے درخواست ہے کہ اس منصوبے پر جلد از جلد کام شرو ع کرواکر اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ علا قے کی خواتین اعلٰی تعلیم حاصل کرنے سے زیادہ دیر تک محروم نہ رہیں ۔