میرٹ کی بنیاد پر این ٹی ایس کے تحت 26ہزار اساتذہ بھرتی کئے :شہرام ترکئی
صوابی(بیورورپورٹ) صوبائی سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں تمام بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر نے کے لئے والدین میں آگاہی و شعور پیدا کر نے کے لئے جمعہ آٹھ اپریل سے پورے صوبے میں یوم والدین منایا جائیگا ان خیالات کااظہار انہوں نے دارالا ارقم سکول کوٹھا ضلع صوابی میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈائریکٹر سکول محمد جاوید نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے ادارے کے تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی اور صوبائی وزیر کو شیلڈ پیش کیا شہرام خان ترکئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے غریب و امیر کا فرق مٹانے کے لئے صوبہ بھر میں یکساں نصاب و نظام تعلیم رائج کر نے کا فیصلہ کیا ہے میرٹ اور انصاف ہماری حکومت کی منشور ہے انہوں نے کہا کہ والدین موجودہ چیلنجز اور مشکلات سے نمٹنے کے لئے اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کر نے کے لئے سکولوں میں داخل کرائیں کیونکہ موجودہ حالات کا مقابلہ صرف تعلیم اور قلم ہی سے کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور سے قبل سرکاری سکول موجود تھے جب کہ اس میں اساتذہ نہیں تھے ہماری حکومت نے میرٹ کی بنیاد پر این ٹی ایس کے تحت 26ہزار اساتذہ بھرتی کئے جب ان سکولوں میں اساتذہ نہیں تھے تو بچے کس طرح سبق پڑھ کر تعلیم حاصل کر سکتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کا جال بچھایا ہماری حکومت اس صوبے میں بنیادی تبدیلی چاہتی ہے اور یہ تبدیلی عوام 2018کے الیکشن میں خود محسوس کریگا انہوں نے کہا کہ جب فیصلوں میں عدل و انصاف نہ ہو گا تو سارا نظام درہم برہم رہے گا انہوں نے کہا کہ باچا خان میڈیکل کمپلیکس کو اپ گریڈ کر نے کے علاوہ اسی ہسپتال کے عقب میں گجو خان میڈیکل کالج قائم کر دیا گیا ہے جس میں کافی تعداد میں ڈاکٹرز آچکے ہیں او مزید ڈاکٹرز بھی آرہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہوں ضلعی ہسپتال صوابی میں تعمیراتی کام شروع کر نے کے علاوہ تحصیل ہسپتال لاہور جوکہ کافی عرصہ سے بند تھا چالو کر دیا گیا تحصیل ہسپتال ٹوپی کو اپ گریڈ کر دیا گیا آر ایچ سی کوٹھا کو تمام سہولیات فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں میں سہولیات کی فراہمی میں وقت ضرور لگے گاانہوں نے کہا کہ سارے صوبے میں تمام ادارے بہتری کی جانب جارہے ہیں #
