ملاکنڈ میں ٹیکس کا نفاذ پختون دشمنی کا ثبوت ہے ،عدنان خان

ملاکنڈ میں ٹیکس کا نفاذ پختون دشمنی کا ثبوت ہے ،عدنان خان

مٹہ (نمائندہ پاکستان )پی ٹی ائی سوات کے ضلعی یوتھ کونسلر و ضلعی اپوزیشن لیڈرکے تر جمان عد نان خان نے سپین سر نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ یا کسی بھی قسم کا ٹیکس کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ کہ یہ پاکستان مسلم لیگ(نواز) کا پختون دشمنی کا واضح ثبوت ہیں جوملاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس لاگو کر نا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کئے افات سواتی عوام پرائے ہیں وفاقی حکومت نے کونسا ریلیف دیا ہیں جو اگے سے ٹیکس بھی لگانا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صو بائی حکومت اس ٹیکس کے اول روز سے خلاف ہیں یہ تاثر بالکل غلط ہیں کہ صو بائی حکومت کے ایما پر ٹیکس لاگو کیا گیا ہیں صو بائی حکومت اس ٹیکس کو سرے سے مانتاہی نہیں مذید ان کا کہنا تھا کہ اس حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے وجہ سے عوام جوق در جوق پی ٹی ائی میں شمولیت اختیار کر رہے مذید کہا کہ گزشتہ بارشوں میں مٹہ تحصیل pk84میں کسی بھی قسم کا بڑا واقع رونما نہیں ہوا کیونکہ جہاں خطرہ زیادہ تھا وہاں پر ہمارے صو بائی وزیر محمود خان نے پہلے سے حفاظتی پشتیں بنائے تھیں اخر میں انکا کہنا تھا کہ کسٹم ایکٹ کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے اور اگر مجبور کیا گیا تو شدید احتجاج کرینگے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...