خیبر پختونخوا کی معیشت زراعت پر منحصر ہے ،ریاض خٹک

خیبر پختونخوا کی معیشت زراعت پر منحصر ہے ،ریاض خٹک

پشاور ( پاکستان نیوز) محمد ریاض خٹک ،نائب صدر ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس پشاور نے ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ زراعات جو کہ معیشت کا ایک بڑا سیکٹر ہے اور ملک کا زر مبالہ حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرا بڑا ذریعہ ہے کو ترقی دینا ملک کو اقتصادی ترقی دینا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی معیشت زراعت پر مبنی ہے 80 فیصد لوگ دیہاتوں میں رہتے ہیں جنگی زندگی زراعت پر مشتمل ہے اور 85 فیصد کسی نہ کسی طریقے سے زراعت سے وابستہ ہے پختونخوا صوبے کی جی ڈی پی میں زراعت اور لائیو سٹاک 21 فیصد حصہ ہے زراعت کی ترقی صوبے کی خوشحالی سے منسلک ہے صوبہ ویسے بھی دہشتگردی سے متاثر ہوا ہے زراعت کو افرادی قوت سے باغات میں تبدیل کرکے ہم صوبے کی پیداواری لاگت بڑھا سکتے ہیں اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...