کرک میں موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 18 کلو چرس برآمد

کرک میں موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 18 کلو چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرک(بیورورپورٹ ) کرک پولیس نے گزشتہ دنوں ایک کارروائی میں پکڑی گئی موٹر کار کے خفیہ خانوں سے مزید 18کلو گرام چرس برآمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق چند دن پہلے موٹر کارنمبر281 سے ایس ایچ او تھانہ گرگری نے 22کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم اکرم خان ولد جان خان سکنہ بکاخیل وزیر کو گرفتار کرلیا تھا گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میاں نصیب جان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اس موٹر کار میں ٹوٹل40کلو گرام چرس تھی لیکن پولیس نے 22کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے جس پر ڈی پی او میاں نصیب جان نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مہر علی خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ گرگری شاہ براز خان اور سرکاری مستری قیوم خان کو ہدایت دی کہ پرائیویٹ مستری کو ہمراہ لیکر موٹر کار کی دوبارہ چیکنگ کریں جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے متعلقہ ٹیم نے مو ٹر کار کے خفیہ خانے سے مزید18کلو گرام چرس برآمد کرلی ۔