سوات کے فضا گٹ بائی پاس روڈ کی تعمیر ہر صورت مکمل کیا جائے :چیئرمین ڈیڈ ک
پشاور( پاکستان نیوز)چےئر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ فضا گٹ بائی پاس روڈ کی بحالی کا کام جمعہ کے روز تک ہر صورت میں مکمل ہونا چاہیے۔انھوں نے ہدایت کی کہ دن رات کی شفٹوں میں کام کرکے جمعہ تک سڑک کو بحال کیا جائے۔ وہ بد ھ کے روز متاثرہ سڑک کے معائنہ کے موقع پر آفسران کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ کام کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے ۔چےئر مین نے کہا کہ اس سڑک پر نہ صر ف سوات او شانگلہ کی ٹریفک چلتی ہے بلکہ گلگت بلتستان اور چین تک کی ٹریفک یہا ں سے گزرتی ہے لہٰذا یہ کام لیٹ ہونے کی گنجا یش نہیں ۔ دریں اثناء فضل حکیم خان نے ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ و زنانہ سوات دونو ں کو ہدایت کی ہے کہ این ٹی ایس کے ذریعے ہونی والی بھرتیوں میں میرٹ کے خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔انھوں نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی حقدار کی حق تلفی کی شکایت نہیں آنی چاہیے ۔انھوں نے کہا کہ بعض امیدوار لسٹوں میں ہیر پھیر کی شکایات کر رہے ہیں تاہم اگر کسی نے میرٹ اور انصاف کے خلاف کام کیا تو اس کو سخت قانونی سزا دی جائے گی۔
