ٹھیکوں میں اضافی رقوم ادا نہ کرنے پر چیف سیکرٹری کو نوٹس

ٹھیکوں میں اضافی رقوم ادا نہ کرنے پر چیف سیکرٹری کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس داؤدخان اور جسٹس مسر ت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے سرکاری ٹھیکیدار کو ٹھیکوں میں اضافی رقوم ادا نہ کرنے کے خلاف دائررٹ پرایڈیشنل چیف سیکرٹری کونوٹس جاری کردیا فاضل جج نے جواد حسین سمیت 6ٹھیکیداروں کی رٹ کی سماعت شروع کی تو اس موقع پران کے وکیل عدنان شیرنے عدالت کو بتایاکہ درخواست گذاروں نے فاٹاکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں تاہم مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقررہ رقم سے زیادہ رقم خرچ ہوئی ہے اورقانون کے مطابق متعلقہ ٹھیکیدار اس حوالے سے اخراجات کی تفصیلات تیارکرکے حکومت کو بھجوائے گا جس کی ادائیگی قانون کے مطابق کی جائے گی تاہم گذشتہ کئی ماہ سے درخواست گذاروں کایہ مسئلہ زیرالتواء ہے اور ابھی تک وہ رقوم ادا نہیں کی گئیں جس کے باعث وہ مالی مشکلات سے دوچار ہیں لہذامتعلقہ حکام کو رقوم کی جلدسے جلدادائیگی یقینی بنائی جائے جس پرانہوں نے متعلقہ حکام سے جواب مانگ لیا۔