نیب کو نجی بینک کے منیجر کی گرفتار ی سے روک دیا گیا
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس داؤدخان او ر جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے نیب کو نجی بنک کے منیجرکی گرفتاری سے روک دیا اورڈی جی نیب سے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے تحسین اللہ نامی بنک منیجر کی رٹ کی سماعت کی تو اس کے وکیل سردارعلی رضانے بتایاکہ اس کے موکل کو کچھ عرصہ قبل نیب کو ورکرزویلفیئرفنڈ سے متعلق اکاؤنٹ کھولنے کے الزام میں گرفتارکیاگیاتھا جس کی درخواست ضمانت پشاورہائی کورٹ منظورکرچکی ہے تاہم اب انہیں دوسرے کیس میں کال اپ نوٹس جاری ہوا ہے اورانہیں خدشہ ہے کہ نیب اسے دوبارہ گرفتارکرے گی حالانکہ پشاورہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق جب کوئی ملزم گرفتارہوتاہے تو تمام کیسز سے متعلق ایک ساتھ تفتیش مکمل کرناہوگی تاہم اب نیب کی جانب سے دوبارہ نوٹس جاری کرناغیرقانونی ہے جس پر عدالت نے کال اپ نوٹس معطل کرتے ہوئے درخواست گذار کی گرفتاری روکتے ہوئے جوابمانگ لیا
