تنگی ،مندنی پولیس کا سرچ آپریشن ،6 افغانی 18 مشتبہ گرفتار

تنگی ،مندنی پولیس کا سرچ آپریشن ،6 افغانی 18 مشتبہ گرفتار

تنگی (نمایندہ پاکستان) مندنی پولیس کا علاقہ میں سر چ آپریشن ۔غیر قانونی طور پر مقیم پر 6 افغانیوں سمیت 18مشتبہ افراد گرفتار ،انکے قبضہ سے بھاری اسلحہ برآمد ۔ڈی ایس پی تنگی سجاد حسین کی نگرانی میں تھانہ مندنی کے ایس ایچ او بسم اللہ جان کی سربراہی میں علاقے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم پر 6فغانیوں سمیت18مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ انکے قبضے سے 2کلاشنکوف ،5پستول 3شارٹ گن اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر لی گئی ۔پولیس ملزمان کیخلاف 14فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر مزید تفتیش شروع کر دی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...