پانامہ لیکس کے الزامات کا سامنا کرنے کیلئے وزیراعظم فوری مستعفی ہوں ‘ جمشید دستی

پانامہ لیکس کے الزامات کا سامنا کرنے کیلئے وزیراعظم فوری مستعفی ہوں ‘ جمشید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( خصو صی رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف پانامہ لیکس کے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے
(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
فوری طور پر استعفی دیں اور حاضر سروس سینئر جج پر مشتمل انکوائری کمیشن بنایا جا ئے جو ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے کرپشن کرنے والے کرپٹ لوگوں کو چوکوں پر سرعام پھانسیاں دی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا جمشید دستی نے مزید کہا کہ جب بھی کوئی واقعہ پیش آتا ہے فوری طور پر کمیشن بنا دیا جا تا ہے لیکن آج تک حمود الرحمن ،اسامہ بن لادن سمیت نہ جانے کتنے کمیشن بنے‘جنہوں نے لوٹ مار کر کے دولت باہر کے ممالک میں رکھوائی ہے وہ دولت واپس پاکستان لائی جا ئے پانامہ لیکس نے دنیا بھر کے بارہ ممالک کے سیاستدانوں کے نام پوری دنیا کے سامنے پیش کر دیئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ب آئس لینڈ کے وزیراعظم کی بیوی کا نام سامنے آیا تو اس ملک کے وزیراعظم نے فوری طور پر استعفی دے دیا لیکن یہاں پر وزیراعظم کے دفاع کے لئے ان کے وزیر مشیر دن رات بیان بازی کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی راج پارٹی میں ایسا نظام لائیں گے کہ جس میں صدر کی تنخواہ ایک مزدور کی تنخواہ کے برابر ہو گی اور وہ سائیکل پر اپنے دفتر جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرائیکی بیلٹ میں آپریشن ضرور کریں مگر کسی بے گناہ کو کسی صورت قابو نہ کیا جا ئے جس کی زندہ مثال سانحہ لاہور گلشن پارک میں ہو نے والے خودکش حملہ آور کے لئے مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف پر الزام عائدکرنا ہے جو ایک افسوسناک عمل ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس کی ٹریننگ پر دوارب روپے خرچ کر دیئے گئے لیکن اس فنڈز پر افسران اور پولیس اہلکار سیروتفریح کرتے رہے انہوں نے کہا کہ عبد القیوم جتوئی خود ساختہ جلاوطنی پر گیا ہے۔