عبدالرحمن کانجو کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 26 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم

عبدالرحمن کانجو کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 26 اپریل تک ملتوی کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن(خبر نگا ر خصو صی) ہا ئیکورٹ ملتان بنچ نے ممبر قومی اسمبلی عبدالرحمان (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
خان کانجو کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 26اپریل تک ملتوی کرنیکا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں سید صفدر حسین گیلانی نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ حلقہ این اے 155 لودھراں کا ووٹر ہے اور اس حلقہ سے عبدالرحمان خان کانجو ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے جو سابق وزیر خارجہ صدیق خا ن کانجو کے بیٹے ہیں اور مذکورہ ایم این اے نے سردارخان اور عبدالرحمان خان کے نام سے دو شناختی کا رڈ بنوا رکھے ہیں جن کو وہ مرضی کے مطابق استعمال کررہے ہیں اور سردار خان کے نام سے بنکوں سے دو قرضے حاصل کر رکھے ہیں اور کاغذا ت نامزدگی میں اپنے اثاثہ جات کا بھی درست زکر نہیں کیا‘ اس طرح سال 2001 ء4 کے مقامی انتخابات میں اپنی تعلیمی قا بلیت ایف اے اور 2005ء4 کے عام انتخابات میں تعلیمی قا بلیت او لیول ظاہر کی۔
عبدالرحمن کانجو