جے یو آئی نے بنوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ،محمد اسلام

جے یو آئی نے بنوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ،محمد اسلام

بنوں(نمائندہ پاکستان)یونین کونسل کوثر فتح خیل کے ناظم محمد اسلام خان نے کہا ہے کہ 7اپریل کو ضلع اور تحصیل حکومت جے یو آئی بنائیگی کیونکہ جے یو آئی نے ضلع اور تحصیل حکومت سازی کیلئے ہدف پورا کرلیا ہے اور بونں جے یو آئی کا گڑھ ہے عرفان درانی ضلع ناظم جبکہ ملک احسان خان تحصیل ناظم بنیاں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے بنوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں بنوں کے عوام نے جے یو آئی کو واضح مینڈیٹ دیا ہے مخالفین جتنے بھی دعوے کررہے ہیں وہ7اپریل کو جھوٹ ثابت ہوجائیں گے اور بنوں میں ضلعی اور تحصیل حکومت بناکر جے یو آئی اپنی مقبولیت کا ثبوت دیگی انہوں نے کہا ہے کہ بنوں سے جے یوآئی کی سیاست کا خاتمہ کرنے والوں کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا اور مستقبل جے یو آئی کا ہوگا۔ج

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...