اساتذہ کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائیگی ،:پی اے جنوبی وزیرستان

اساتذہ کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائیگی ،:پی اے جنوبی وزیرستان

جنوبی وزیرستان(نمائند ہ پاکستان )اسا تذہ کی سکول سے غیر حاضری کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی غیر حاضرپائے گئے اساتذہ کو فوری طور پر نوکری سے بر طرف کیا جائیگا۔پولیٹکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفر الاسلام خٹک کا مختلف وفود اور صحافیو ں کے ساتھ بات چیت ۔ تفصیلات کے مطابق بروز بدھ پولیٹکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفر الا سلام خٹک نے قبائلی عمائدین اساتذہ اور صحافیوں کی مختلف وفود سے اپنے دفتر میں بات چیت کے دوران کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ قبائلی علاقہ جات میں نا خواندگی کی شرح کو کم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہی قوم و ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ کو ئی بھی معاشرہ تعلیم حاصل کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتی انہوں نے اساتذہ کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی استاد اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا تو اس کو فوری طور پر نوکری سے بر طرف کر دیا جائے گا صحافیوں کی نمائندہ وفد جس میں معروف صحافی اوور دین محسود ، پریس کلب لدھا کے صدر محمد رؤ ف محسود ،سنیئرصحافی نور عالم محسود و دیگر شامل تھے نے پولیٹکل ایجنٹ کو عوامی مسائل اور مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیٹکل انتظامیہ کے باز اعلی افسران اپنی ڈیوٹی دینے میں خیانت کر رہے ہیں جس کے باعث عوامی مشکلات میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ پولیٹکل ایجنٹ نے وفد کو یقین دلایا کہ ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی کرنے والے افسران کا قبلہ درست کیا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ وانا اور پاک آرمی کے اعلی افسران موجو د تھے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...