کوہاٹ میں سرچ آپریشن کے دوران 14 مشتبہ گرفتار

کوہاٹ میں سرچ آپریشن کے دوران 14 مشتبہ گرفتار

کوہاٹ( بیورورپورٹ) کوہاٹ کے نواحی علاقہ غورزندی میں سرچ آپریشن کے دوران 14مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔لاچی پولیس کی طرف سے تلاشی آپریشن کاروائی حساس ادارے کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے دور افتادہ علاقہ غورزندی میں مشکوک افراد کی سرگرمیوں کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری نے اچانک چھاپہ مار کر علاقے کا محاصرہ کر لیااوت گھر گھر تلاشی آپریشن کے دوران 14مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کیلئے تھانہ لاچی منتقل کردیا۔سرچ آپریشن کی کاروائی میں پولیس کی مدد کیلئے حساس ادارے کے اہلکاروں،کھوجی کتوں ،بم ڈسپوذل سکواڈ،خواتین پولیس اور ایلیٹ فورس کی کوئیک رسپانس ٹیموں نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران علاقے کی طرف جانے والے آمدورفت کے تمام راستوں پر پولیس نفری تعینات کرکے گاڑیوں اور اشخاص کی تلاشی کا سلسلہ جاری رہااور اس دوران موبائل وہیکل ویریفیکیشن سروس(VVS) کے ذریعے علاقے میں آنے جانے والی مجموعی طور پر چھوٹی بڑی 50گاڑیوں کے کاغذات کی چھان بین کی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...