خدائی خدمت گاروں کیلئے امیر محمد خان ہوتی ایوارڈ کا اجراء کیا جائے ،فاطمہ
پشاور(نیوزرپورٹر)اے این پی یوسی گدرفاطمہ نے پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی سے مطالبہ کیاہے کہ خدمت گارتحریک میں حصہ لینے والے خدائی خدمت گاروں کے لئے امیرمحمدخان ہوتی ایوارڈکااجراء کیاجائے اس بات کامطالبہ گذشتہ روز باچاجان کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیااجلاس میں زرشادخان ٗ ڈپٹی سیکرٹری وقاص ٗ جہانگیرخٹک ٗ عالمگیرخٹک ٗ پیرسجاد اوردیگرنے شرکت کی اجلاس میں پارٹی کے صوبائی صدر سے مطالبہ کیاگیاکہ خدائی خدمت گارتحریک کے ان تمام اکابرین کو ایوارڈ سے نوازاجائے تاکہ قوم کے لئے بیش بہاقربانیاں دینے والوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے ۔