کوہاٹ ،سیشن کورٹ کے ملازم سے رقم چھیننے والا گرفتار
کوہاٹ( بیورورپورٹ) کوہاٹ پولیس نے سیشن کورٹ کے ملازم سے زبردستی رقم چھینے والے ایک راہزن کو گرفتا کر لیا ۔پولیس تھانہ سٹی میں سیشن کورٹ کوہاٹ کے محرر نعیم خان ولد نظر گل سکنہ درہ آدم خیل نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں چھٹی کے وقت گھر جارہا تھا کہ اس دوران پُرانا لاری اڈہ میں دو راہزن عمران ولد خان آمیر سکنہ نئی آبادی اور دوسرا نامعلوم نے مجھے پکڑ کر مجھ سے زبردستی چار ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سخی الر حمن نے فوری کاروائی کر تے ہو ئے ایک راہزن عمران کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے پولیس تھانہ سٹی نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
